مکینوں کا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

May 15, 2022

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے نواحی علاقے آباد لاکھا کے مکینوں نے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شامل عبدالوحید، منصور علی ودیگر نے کہا کہ ہمارے علاقے میں 14سے 16گھنٹے تک بجلی بند رکھی جارہی ہے جبکہ فنی خرابی و مرمتی کام کے نام پر اکثر و بیشتر صبح سے لیکر رات گئے تک بھی بجلی بند رہتی ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے سیپکو چیف، سپرنٹنڈنٹ انجینئر و دیگر اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرایاجائے۔