وفاقی بجٹ کیلئے وزیر تجارت کی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں

May 15, 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے مالی سال 2022-23ء کے وفاقی بجٹ پر بزنس کمیونٹی سے اہم مذاکرات کئے ہیں۔ یہ مذاکرات پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ سپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین‘ چیمبر کے بی ایم جی گروپ کے وائس چیئرمین اور پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی‘ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے چیئرمین کراچی چیمبر کے بزنس مین گروپ اور کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد زبیر موتی والا اور دوسرے صنعتکاروں‘ ایکسپورٹرز کے ساتھ ہوئے۔ محمد جاوید بلوانی‘ محمد زبیر موتی والا اور ایکسپورٹرز تنظیموں کے سربراہوں نے نوید قمر سے ملاقات کے دوران ویلیو ایڈڈ انڈسٹری اور ملک کو درپیش موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور انکے حل کیلئے قابل عمل مشورے اور تجاویز دیں۔