اکبر پورہمیں بدترین لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، سید ہدایت شاہ

May 15, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ حاجی سید ہدایت شاہ متحدہ عوامی محاذ کے سربراہ سید سبز علی شاہ صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار و صدر متحدہ عوامی محاذ سید حیدر علی شاہ باچا اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان انجمن تاجران کے صدر صلا ح الدین پیپلز پارٹی اکبر پورہ کے صدر سید جمیل شاہ اور جنرل سیکرٹری سید مصنف شاہ نے اکبر پورہ اور نواحی علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو علاقہ کے ہزاروں لوگوں طرف سے چیف انجینئر واپڈا کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ ادھرویلج کونسل اکبر پورہ کے چیئرمین ملک قاسم خان ویلیج کونسل اکبر پورہ کے چیئرمین صدم حسین دورانی ویلج کونسل ترخہ اکبر پورہ کے چیئرمین تیمور کمال اور خوشمقام اکبر پورہ کے ثنا اللہ پر مشتمل وفد کی طرف سے نوشہرہ کے واپڈا کے ایگزیکٹیو انجینئر سے ملاقات کر کے انہیں بتایا کہ اگر اکبر پورہ اور نواحی علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ نہ کیا گیا تو علاقہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔