امپورٹڈ حکومت اقتدار سے الگ ہو کر نئے انتخابات کا اعلان کرے، تحریک انصاف

May 16, 2022

کوئٹہ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ایک احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں کے خلاف نعرہ بازی کی، چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف کوئی سازش کی گئی تو پھر حالات حکومت کے ہاتھ سے نکل جائیں گے، عمران خان کا تحفظ کرنا امت مسلمہ کا فرض ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ وفاقی حکومت اقتدار سے الگ ہوکر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کرائے، پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوریت پسند پارٹی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے پرامن کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتی ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں مسلم لیگ نون کے ایک بھی جلسے کو روکنے کی کوشش نہیں کی مگر وفاقی حکومت نے ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا اور ان کو گرفتار کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی میں مرکزی صوبائی اور ضلعی سنئیر رہنماؤں نے شرکت کی، مظاہرین نے قاسم خان سوری کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔