جب ملکہ برطانیہ کو شاہی محل کا گارڈ گولی مارنے والا تھا

May 16, 2022

ملکہ برطانیہ، فوٹو فائل

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ بکنگھم پیلس میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس میں شاہی محل کے ایک گارڈ نے ملکہ برطانیہ پر ہی بندوق تان دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہی محل کے ایک سابقہ گارڈ نے بتایا ہے کہ ’ملکہ برطانیہ کو اکثر نیند کا نہ آنے یعنی بےخوابی یا انسومنیا کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے میں وہ بعض اوقات رات کے وقت محل کےگراؤنڈز میں چہل قدمی کے لیے نکل جاتی ہیں۔‘

گارڈ نے بتایا کہ ایک بار اسی طرح ملکہ نے نیند نہ آنے کی وجہ سے محل کے گراؤنڈ میں چہل قدمی کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ رات میں ڈیوٹی پر تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب صبح کے3 بجے، اس نے اندھیرے میں ایک ’پراسرار‘ شخصیت کو محل میں دیکھا تو وہ یہ سوچ کر حرکت میں آئے کہ شاید باہر سے کو ئی محل میں داخل ہوا ہے اور اپنی بندوق اس شخص کی طرف بڑھاتے ہوئے چیخے۔

گارڈ نے بتایا کہ جب وہ اس پراسرار شخصیت کے قریب پہنچے تو پتا چلا کہ وہ تو ملکہ برطانیہ تھیں، یہ جانتے ہی وہ زور سے چلّائے اور کہا ’کیا مصیبت ہے، ملکہ میں ابھی آپ کو گولی مارنے ہی والا تھا!

جب تک گارڈ کو اس بات کا احساس ہوا کہ وہ کسی عام شخص نے نہیں بلکہ ملکہ برطانیہ سے بات کررہے ہیں، ملکہ برطانیہ نے ان سے کہا کہ’بالکل ٹھیک ہے، اگلی بار میں پہلے ہی آپ کو فون کردوں گی تاکہ آپ کو مجھے گولی مارنے کی زحمت نہ ہو۔‘