18 تا 25 سالہ ہر5 میں سے ایک فرد کو ہالیڈے اسکینڈل کا سامنا

May 17, 2022

لندن (پی اے) 18تا25سالہ ہر5میں سے ایک فرد یعنی20فیصد کو ہالیڈے اسکینڈل کا سامنا ہوا ہے یا وہ کسی کو جانتے ہیں جس کا سامنا ہوا ہے، یہ انکشاف ایک سروے سے ہوا ہے۔ ائر بنب اور آن لائن سیکورٹی ایکسپرٹس گیٹ سیف آن لائن نے نتائج جاری کیے ہیں اور انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کرتے وقت محفوظ رہیں، جن افراد کا سروے کیا گیا ان میں 71فیصد کو یقین ہے کہ اسکینڈلز زیادہ یقینی ہورہے ہیں۔ خواتین کے مقابلے میں دگنے مردوں کو اعتماد ہے کہ وہ کبھی اسکینڈلز کا نشانہ نہیں بنیں گے۔ یہ تناسب 30اور 18فیصد ہے۔ سروے میں برطانیہ بھر کے2 ہزار افراد شامل تھے۔ ائر بنب برطانیہ اور شمالی یورپ کی جنرل منیجر امینڈا کپلز نے کہا ہے کہ پابندیاں اٹھنے کے بعد سفر میں نمایاں اضافے پر ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ سفر یاد رکھے جائیں۔ تاہم درست وجوہات کی بنا پر گیٹ سیف آن لائن کے چیف ایگزیکٹو ٹونی نیٹ نے کہا ہے کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ فرڈ میں پھنسنا کتنا آسان ہوسکتا ہے، خاص طور پر اس صورت میں کہ اسکینڈلز زیادہ سے زیادہ یقینی ہوں۔ اسکینڈل والوں کے لیے ہالیڈے بکنگز بڑھتا ہوا بزنس ہورہی ہیں اور مالی اور جذباتی طور پر نقصان ہوتا ہے۔ ائر بنب کے ساتھ ہمارے کام کا مقصد تعطیلات منانے والوں کو آن لائن پر تحفظ دینے میں مدد کرنا ہے اور اس کے لیے لوگوں کو ایسی ٹپس فراہم کرنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بناسکیں کہ وہ اسکینڈل کا شکار ہیں، گیٹ سیف آن لائن کا سفر کرنے والوں کے لیے چند ٹپس یہ ہیں۔ 1۔ جعلی ای میلز، ویب سائٹس، ٹیکٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس سے خبردار ہیں۔ ان لنکس پر کبھی کلک نہ کریں جو آپ توقع نہیں کررہے ہیں۔ 2۔ اسکینڈل کرنے والے آپ کی بینک ٹرانسفر یا ائر بنب جیسی نظر آنے والی کمپنی کے ذریعے ڈائریکٹ میتھڈ کے ذریعے رقم کی ادائیگی کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو تمام رابطہ توڑ لینا چاہئے۔ 3۔ جلد بازی سے کام نہ لیں اور تعطیلات پر محتاط انداز میں نظرثانی کے لیے وقت لیں۔ اسکینڈل کرنے والے فوری بکنگ کے لیے آپ پر دبائو ڈالنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ 4۔ اپنے اکائونٹس کا تحفظ کریں، ایسا پاس ورڈ استعمال کریں جو دوسرے پلیٹ فارمز اور ای میل اکائونٹس کے لیے استعمال کیے جانے والے پاس ورڈ سے مختلف ہو، 5۔ کسی کو بھی سیکورٹی پن نہ دیں، ائر بنب کے ملازمین فون پر کبھی بھی آپ سے آپ کی سیکورٹی پن اور پاس ورڈ کے لیے نہیں پوچھیں گے۔