برطانیہ میں’ منکی پوکس‘ نامی نئی وبا پھوٹ پڑی

May 17, 2022

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں منکی پوکس نامی نئی وبا پھوٹ پڑی، برطانیہ محکمہ صحت نے دو کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں دو افراد میں ’منکی پوکس‘ نامی بیماری تصدیق ہوئی ہے جو حال ہی میں افریقی ملک نائیجریا سے انگلینڈ پہنچے تھے۔دونوں متاثرہ شخص ایک ہی گھر میں مقیم ہیں جن میں سے ایک شخص کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ دوسرے نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ وائرل انفیکشن ہے جو چیچک کی طرح ہوتا ہے اور معمولی بیماری کا باعث بنتا ہے، متاثرہ افراد کچھ ہفتوں میں صحت یاب ہوجاتے ہیں۔