ڈاکٹر خالد چوہان فرض شناس افسر ہیں، سعید مغل

May 17, 2022

برمنگھم (نمائندہ جنگ) میرپور آزاد کشمیر میں نئے ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان کی تعیناتی سے اوورسیزکشمیریوں میںخوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وہ ایک فرض شناس آفیسر ہیں، انکی تعیناتی اور مختلف دفاتر اورہسپتالوں کے دورے سے عوام میں تحفظ اور اعتمادکی نئی فضا پیدا ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت محمد سعیدمغل ایم بی ای ،افتخار قیوم مرزا چیئرمین مغل فائونڈیشن ہسپتال میرپور اور دیگر نے ڈاکٹر خالد چوہان کے ہسپتال وزٹ پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد، سابق صدر بار ذوالفقار راجہ ایڈووکیٹ، ڈپٹی میئر اولڈہم کونسلر زاہد چوہان، چوہدری منشا ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ امور منگلا ڈیم، ثاقب ڈارایس پی، راجہ الطاف اور دیگر موجودتھے۔ ڈاکٹر خالد چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز کشمیریوں نے ملک و قوم کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اپنے حصول روزگار کے ساتھ ساتھ یہاںکی بے روزگاری کے خاتمے اوررفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مغل فائونڈیشن ہسپتال ایک زندہ مثال ہے۔اس موقع پر افتخار قیوم مرزانے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔