ٹیچر پر اسکول کی چار طالبات پر مجرمانہ حملے کا الزام عائد کردیا گیا

May 17, 2022

لندن (پی اے) ایک ٹیچر پر اسکول کی چار نوجوان طالبات پر مجرمانہ حملے کا الزام عائد کردیا گیا۔ محمد تیمور جو برمنگھم کے ایک اسکول میں ملازم ہے، چار مرتبہ بچوں کے جنسی استحصال کی پوزیشن کا حامل ہونے کے ساتھ جنسی سرگرمی اور دو مرتبہ برطانیہ میں بچوں کی اسمگلنگ کا بھی ملزم ہے۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر متاثر بچوں میں دو کی عمر15سال جب کہ دیگر دو بچوں کی عمریں 14اور16سال ہیں، مبینہ طور پر کچھ حملے اس وقت ہوئے جب تیمور کام پر تھا، تیمور پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے مجرمانہ حملے کی نیت سے اپنی کار میں لڑکیوں کو سواری کرائی۔ 28سالہ تیمور کو9مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اور مشروط ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا، تاہم اسے ہفتے کی صبح اس کے گھر واقع رچمنڈ روڈ برمنگھم سے پھر گرفتار کرلیا گیا۔اسے مجسٹریٹ کی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔