عمران عطاری اور عبدالحبیب عطاری 20مئی کو برطانیہ پہنچیں گے

May 17, 2022

لندن ( پ ر ) دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے نگراں حاجی عمران عطاری اور رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری کا دورہ برطانیہ کا آغاز 20مئی سے ہوگا، وہ برمنگھم فیضان مدینہ سٹیچ فورڈ میں شام7:30 بجے سنتوں بھرا بیان کریں گےجس میں برمنگھم اور گرد و نواح کے علاقوں سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد ان کا سنتوں بھرا بیان سننے پہنچیں گی ۔ دونوں شخصیات کے برطانیہ کے دیگر شہروں لیسٹر، ویلز،گلاسگو،مانچسٹر،ہیک منڈویک اور لندن میں خصوصی بیانات کا شیڈول بھی ترتيب دیا گیا ہے دونوں شخصیات 27مئی تک برطانیہ کی سرزمين پر دین اسلام کے کام کو مزید تیز کرنے اور مسلمانوں کی زندگيوں میں دین سے جڑ جانے کی ترغیبات، موضوعات پر بیانات دیں گی ۔ عالم اسلام کی عظیم تحریک دعوت اسلامی جس کے بانی امیر اہلسنت حضرت الیاس قادری ہیں،نے عاشقان رسول کی اس عظیم تحریک کا آغاز آج سے 40سال قبل کراچی سے کیا تھا اور یہ تحریک دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں دین متین کا کا م انجام دے رہی ہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں لوگوں کی اصلاح کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔