لیاقت آباد میں 90 گز پر7 منزلہ پورشنز کی تعمیر کیخلاف کارروائی کا حکم

May 17, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لیاقت آباد میں 90 گز پر 7 منزلہ پورشنز کی بجلی، گیس اور پانی کے کنیکشن منقطع کرنے، سب رجسٹرار کو پورشنز کی سب لیز روکنے اور ایس بی سی اے کو غیرقانونی تعمیرات و بلڈر کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں لیاقت آباد بلاک نمبر ون میں 90 گز پر 7 منزلہ پورشنز بنانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لیاقت آباد بلاک نمبر ون غیر قانونی طریقے سے 7 منزلہ پورشنز بنائے جارہے ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات سے علاقہ مکینوں کو شدید تحفظات کا اظہار ہے۔ 7 منزلہ پورشنز سے علاقہ میں پینے کا پانی کی شارٹیج اور گندگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عدالت نے پلاٹ نمبر 474 ون 7 منزلہ پورشنز کے خلاف عدالت نے حکم جاری کردیا۔ عدالت نے پورشنز کی بجلی، گیس اور پانی کے کنیکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشنز کی سب لیز سے بھی روک دیا۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا اور ریمارکس دیئے کہ ڈی جی ایس بی سی اے اس فیصلے پر عملدرآمد کرائیں۔ عدالت نے بلڈر کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا بھی حکم دیدیا۔