• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچی آبادی کی اراضی پر سنگین خلاف ورزیاں، ازسرنو سروے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کچی آبادی قرار دی گئی زمینوں پر سنگین خلاف ورزیاں، پیٹرول پمپس، بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر سمیت بڑے پیمانے پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر میں کچی آبادیوں کی زمین کا جامع ری سروے اور ازسرِنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت محکمہ کچی آبادی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں موصول ہونے والی متعدد شکایات کا جائزہ لیا گیا جن میں بعض الاٹیوں کی جانب سے کچی آبادیوں کی زمین کے غلط استعمال اور سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی، میئر کراچی نے کچی آبادیوں کے علاقوں میں پیٹرول پمپس، کثیر المنزلہ عمارتوں اور کمرشل مارکیٹس جیسے اعلیٰ درجے کے کاروباری منصوبوں کے قیام پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ان سرگرمیوں کو کچی آبادی قوانین، قواعد و ضوابط اور الاٹمنٹ کے اصل مقصد کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ، میئر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تمام متعلقہ کچی آبادیوں کی زمین کا تفصیلی سروے کرکے زمین کے ریکارڈ، الاٹمنٹس، موجودہ استعمال اور جاری سرگرمیوں کی نوعیت کی تصدیق کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید