• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں 5 افراد کی لاشیں ملیں، فائرنگ سے خاتون سمیت 4 زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں ملیں ، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق نمائش شمس ایونیو اپارٹمنٹ کے قریب 55 سالہ غلام مصطفیٰ ولد محمد حسن کی لاش ملی ، جناح اسپتال نجم الدین آڈیٹوریم کے قریب پارک سے 60سال کے شخص کی لاش ملی ،اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 45سال کے شخص کی لاش ملی ،شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب 50 سال کے شخص کی لاش ملی ، لانڈھی میں فلور مل کے قریب 40سال کے شخص کی لاش ملی ، تمام لاشوں کو شناخت نہ ہونے کے باعث سرد خانہ منتقل کردیا گیا ،علاوہ ازیں کورنگی کراسنگ ندی کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ حسن رضا ولد سلطان علی زخمی ہوگیا، سپر ہائی وے پنجاب بس اڈے کے قریب جھگڑے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ اعجاز ولد عبدالرزاق زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق زخمی نے پولیس کو بتایا کہ جھگڑے کے دوران رکشا والے نے گولی ماری اور فرار ہوگیا ، تین ہٹی کے قریب اندھی گولی لگنے سے 30سالہ پونم زوجہ اجے زخمی ہوگئی ،لیاری چیل چوک نزد عیدگاہ گراونڈ اندھی گولی لگنے سے 25سالہ جلال ولد محمود زخمی ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید