بلوچستان میں چلغوزے، خیبرپختونخوا میں زیتون کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

May 17, 2022

کوئٹہ، پشاور (جنگ نیوز) بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں چلغوزے اور زیتون کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے جنگلات میں آسمانی بجلی گرنے سے لگنے والی آگ موسی خیل کے جنگلات تک جا پہنچی۔محکمہ جنگلات اور ریسکیو ٹیموں کو بلند بالا پہاڑوں تک رسائی اور تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔