ٹریفک حادثات میں 2 افرادجاں بحق،ایک زخمی

May 17, 2022

لاہور،چوہنگ (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) رائیونڈ تبلیغی اجتماع چوک کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے میں شعیب جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔مزیدبرآں چوہنگ کے علاقہ ٹھوکر بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 55سالہ موٹرسائیکل سوار سعید موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔