ٹریفک پولیس کا پی ایم پورٹل پر موصول 410شکایات میں سے 97فیصد حل کرنیکا دعویٰ

May 17, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ چار ماہ کے دوران پی ایم پورٹل پر ٹریفک پولیس سے متعلق موصول ہونیوالی مختلف 410شکایات میں سے 97فیصد کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق مختلف نوعیت کی چار سو دس شکایات پر فوری رسپانس دیتے ہوئے 97فیصد شکایات کو حل کیا گیا۔