مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

May 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلوں میں 2ڈاکوہلاک جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قیوم آباد اقراء یونیورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے،جن کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا ،پولیس کےمطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے عمر22 اور30سال ہے، پولیس کاکہنا ہے کہ ڈاکووں کے قبضے سےاسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ ملیر سعود آباد پاک اسٹار گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا ،جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاںزخمی ڈاکو کی شناخت35سالہ تحسین حسین ولد توفیق حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔