خاتون سے زیادتی و بلیک میل کرنے والا ملزم ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار

May 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویمن پولیس اسٹیشن لیاقت آباد نے خاتون سےزیادتی کے بعد بلیک میل کرنے وا لے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون عائشہ نے پولیس افسران کو درخواست دی تھی کہ ملزم فیضان ولد محمد اویس نے شادی کا جھانسہ دیکرزیادتی کی اور بعد ازاں مجھے مسلسل بلیک میل کرتا رہا،ملزم کے ساتھ انجم نامی خاتون بھی ملوث تھی جو مجھے ویڈیو وائرل کرنے اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ڈراتی تھی ،خاتون کی درخواست پر اے ایس پی لیاقت آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل د ی گئی جس نے ملزم فیضان ولد محمد اویس کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیاجبکہ ساتھی ملزمہ انجم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔