ائیرپورٹ ویلاز، موٹرسائیکل چھین لی گئی

May 18, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ائیرپورٹ ویلاز میں مسلح رہزنوں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس تھانے کے علاقے ائیرپورٹ ویلاز میں مسلح رہزنوں نے ایک شخص آدم خان سے موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر رہزنوں نے فائرنگ کرکے آدم خان کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ عوام کو اقتدار کی سیڑھی بنا نے والوں کو مسترد کر دیا جائے ،بی این پی کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کلی عبدالنبی سمالانی اغبرگ میں ماسٹر غلام شاہ سمالانی ، نوید احمد سمالانی، کلیم اللہ سمالانی، ماسٹر آغا محمد سمالانی، قطب خان سمالانی، اور صوبیدار خان سمالانی کی سربراہی میں 60کے قریب ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ ہوا ۔جس سے سینیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، آغا خالد شاہ دلسوز، انجینئر ملک محمد ساسولی، ضلعی قائمقام جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، ضلعی انسانی حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ، ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفیٰ سمالانی، مرکزی کونسلران، رضا جان شاہیزئی، ماما عبدالودود مینگل، ادریس پرکانی، پارٹی کے ضلع کونسلران،حمید بلوچ، میر فاروق سمالانی، محمد ابراہیم مینگل، کلیم اللہ سمالانی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کے مرکزی کونسلر بسم اللہ بلوچ نے انجام دئیے۔ اس موقع پر کامریڈ قدوس بلوچ، فضل پرکانی، کبیر احمد شاہوانی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سمالانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنماء ماسٹر غلام شاہ سمالانی نے اپنے قبیلے کے 60افراد دوست اقارب کے ساتھ باقاعدہ بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے شامل ہونے والے نئے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئٹہ سمیت صوبے کے چھپے چھپے سے جس انداز میں یہاں کے سیاسی اور شعوری نظریاتی وفکری کارکنان قبائلی عمائدین مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جس انداز میں سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی میں اپنے سیاسی وابستگی کا اعلان کرتے چلے آرہے ہیں یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ وہ بی این پی کو اپنے حقوق کی نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہوئے بلوچ قومی جدوجہد کو سیاسی اور جمہوری انداز میں آگے بڑھانے کی خاطر جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ان نام نہاد سیاسی جماعتوں کو مسترد کیا ہے جو عوام کو الیکشن کے دوران صرف اور صرف اپنے اقتدار کی سیڑھی بناکر اپنے گروہی اور ذاتی مفادات کی تکمیل کی خاطر عوام کو بھول جاتے ہیں عوام ایسے عناصر کا خود ہی احتساب اور انہیں مسترد کرنے کی بخوبی سے صلاحیت رکھتی ہے ۔ اس موقع پرکلی عبدالنبی سمالانی اغبرگ یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،پرنس رزاق بلوچ اور میر غلام مصطفی سمالانی نے الیکشن کروائے۔ نتائج کے مطابق کلیم اللہ سمالانی یونٹ سیکرٹری، غلام ربانی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ، مطیع اللہ سمالانی اور نوید احمد سمالانی ضلعی کونسلر ان منتخب ہوئے۔