ایف سی بلوچستان نارتھ نے پیرکوہ میں عارضی ہسپتال قائم کردیا

May 18, 2022

کوئٹہ(پ ر) پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ایف بلوچستان نارتھ کی جانب سے 10 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال گرلز ہائی سکول میں قائم کر دیا گیا ہےجس میں ہیضے کی وباء پر قابو پانے کیلئے تمام سہولیات بمعہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہے ہسپتال میں ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور کی جانب سے 8 لاکھ کی ادویات فراہم کر دی گئی ہیںجہاں مریضوں کے تمام لیب ٹیسٹ بھی مفت میں کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ پانی کے 26 بائوزرز مسلسل پانی کی فراہمی میں مصروف ہیںاہل مکینوں نے ایف سی کے اقدامات پر شکریہ اداکیاہے۔