شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

May 19, 2022

فوٹو: فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 17 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

علاوہ ازیں جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے جوان حوالدار محمد سرور شہید ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے پر دیسی ساختہ بم حملے میں جہلم کے رہائشی حوالدار محمد سرور نے جام شہادت نوش کیا۔

علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔