سعودی عرب نے مسافروں پر آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کردی

May 20, 2022

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیگیج میں سامان کے اندر آبِ زم زم لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ترجمان سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام ایئرلائنز کو نئے ہدایت نامے پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ یقینی بنائیں کہ جدہ یا مملکت کے کسی بھی ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والے مسافروں کے سامان میں آبِ زم زم کی بوتلیں شامل نہ ہوں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہدایت پر عمل نہ کرنے پر میں ائیرلائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔