چین میں مسافر طیارہ جان بوجھ کر گرانے کا انکشاف

May 20, 2022

بیجنگ (نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس مارچ میں چین میں مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کر گرایا گیا تھا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ماہرین نے تباہ شدہ بوئنگ طیارے کے بلیک باکس سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں خیال ظاہر کیا ہے کہ دوران پر واز پائلٹ یا کوئی اور شخص زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوا جس کے بعد طیارے کا رخ نیچےزمین کی جانب موڑ دیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی۔ادھرامریکی عہدیداروں اور بوئنگ نے تبصرے سے انکار کردیا۔