منتخب کونسلرز کمیونٹی کی خدمت کرینگے، سعید مغل ایم بی ای

May 20, 2022

برمنگھم (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں نومنتخب کونسلرز کمیونٹی کی نہ صرف خدمت کریں گے بلکہ پاکستان و آزاد کشمیر کے قومی وقار کو بھی بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے برمنگھم سٹی کونسل میں پہلی بار منتخب ہونے والے کونسلر ثاقب ایاز راجہ، جو معروف سیاسی و سماجی رہنما ایاز راجہ ایڈووکیٹ کے ہونہار بیٹے ہیں اور عامر خان جو سعید مغل کے پی پی کے دور میں قریبی ساتھی حاجی راجہ یعقوب کے بیٹے ہیں وہ پہلی بار اسکاٹ لینڈ گرین سے منتخب ہوئے ہیں۔ حکومت نے سابق لارڈ میئر کونسلر شفیق شاہ کے دوبارہ منتخب ہونے پر بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے مبارک باد دی اور سابق کینٹ ممبر کونسلر وسیم ظفر کی کامیابی مریم خان، محمد ادریس، چوہدری ذاکر اللہ سمیت دیگر کی کامیابی کا خیرمقدم کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا ہماری کمیونٹی کے رہنما ہر شعبہ ہائے زندگی میں متحرک ہیں، جو انتہائی خوش آئند ہے۔