لندن انڈر گراؤنڈ کے دو سٹیشنز کے ورکرز بلی انگ پر 3 جون کو ہڑتال کریں گے

May 20, 2022

لندن (پی اے) دو ٹیوب سٹیشنز کے لندن انڈر گرائونڈ ورکرز بلی انگ کے مسئلے پر ایک بنک ہالیڈے پر ہڑتال کریں گے۔ یونین کا کہنا ہے کہ اگر بلی انگ کی شکایات کو حل نہ کیا گیا تو ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین کے آسٹن اور گرین پارک سٹیشنز کے ارکان 3 جون کو واک آئوٹ کریں گے۔ آر ایم ٹی جنرل سیکرٹری مک لنچ نے کہا کہ آسٹن اور گرین پارک سٹیشنز کے سٹاف کو برسوں سے منیجرز کی جانب سے مسلسل بلی انگ، انتقام،دھونس دھمکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس نے ورکنگ انوائرمنٹ کو زہریلا بنا دیا ہے۔ یونین نے اس معاملے پر استدلال کرنے کی کوششیں کیں لیکن وہ ناکام رہیں لیکن وہ منیجرز کی جانب سے سوالیہ نشان اٹھائے جانے کے بعد اب لوکل سٹیشنز کے نمائندوں کو برطرفیوں کے جائزے کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 3جون کو ہڑتال ملکہ کی جوبلی منانے کے خواہشمند لوگوں لوگوں کیلئے خاصی رکاوٹ پیدا کرے گی۔ تاہم اگر ٹیوب باسز درست اقدامات کریں اور سوالیہ منیجرز کے ساتھ صورت حال کو مناسب انداز میں ڈیل کریں تو پھر ہم اس تنازع کا منصفانہ حل تلاش کر سکتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کےاعلیٰ معیار پر رکھتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر ایک کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے۔ ہم اس تنازع سے واقف ہیں اور اسے حل کرنے کی کوشش میں ایک فوری ریویو کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے آر ایم ٹی کے ساتھ متعدد اجلاس کئے ہیں اور ان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہڑتال کی کارروائی نہ کریں اور مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلئے ہمارے ساتھ کام جاری رکھیں۔