دورہ روس پر پاکستان کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہے، بلاول

May 20, 2022

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خارجہ پالیسی کے تحت دورہ کیا تھا، دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہے۔کشمیر اور فلسطین پر پاکستان میں یکسوئی ہے، مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتے رہیں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیو یارک میں اپنے دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر پاکستان میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان میں یکسوئی ہے کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتے رہیں گے۔