کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کی معصوم بچیوں پریا کماری ، اجالا سولنگی ، صبا کلہوڑو ، فاطمہ تیونو ، نوید لاشاری اور دیگر لاپتا بچوں اور بچیوں کی عدم بازیابی سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔