• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے اضافی ٹیرف سے انڈسٹری کو سالانہ 55 ارب روپے کا نقصان

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار اور چیئرمین سہیل پاشا نے وفاقی حکومت اور نیپرا پر زور دیا ہے کہ صنعتوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کے نرخوں میں طویل عرصے سے پائی جانے والی بے ضابطگی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ B3 اور B4 کیٹیگری کے صنعتی صارفین کا ٹیرف اصل قیمت کے مقابلے میں تقریباً چار روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ زیادہ ہے جس کی وجہ سے انڈسٹری کو سالانہ 55 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بے ضابطگی تکنیکی طور پر ناقابل دفاع ہے کیونکہ زیادہ وولٹیج والے صارفین کو کم ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن انفراسٹرکچر کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے ان سے اضافی ٹیرف کی وصولی درست نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید