اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روک دیا، نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول کا نوٹیفکیشن 3 اگست تک معطل ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت فریقین کو نوٹس جاری ، جواب طلب کر لیا گیا ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈووکیٹ محمد جلال حیدر کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد حکم امتناع جاری کر دیا ۔