ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج، کامیابی کاتناسب 92.83

May 20, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جمعرات کے روز ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 41 میڈیکل کالجوں کے 5488 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 5062 پاس جبکہ 391 فیل قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب 92.83 فیصد رہا۔ پہلی تینوں پوزیشنز سیالکوٹ میڈیکل کالج کی طالبات نے حاصل کیں۔ عائزہ عثمان نے 1371/1500 نمبر لیکر پہلی، عمارہ آصف نے 1341 نمبر لیکر دوسری جبکہ مہ لقا اقبال نے 1328 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 4 جولائی سے شروع ہوں گے۔