عثمان ملک تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر،میاں مقبول جنرل سیکرٹری نامزد

May 20, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)تاجر رہنما ایم عثمان ملک کو پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر نامزد ، میاں مقبول صدیق پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری مقرر کردیاگیاہے۔ دونوں عہدیداروں کوتاجروں نے مبارکباد دی ہے۔ عثمان ملک اورمیاں مقبول نے کہا کہ صدر پی ٹی آئی لاہور و جنرل سیکرٹری سمیت پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کو لاہور کے تجارتی عوامی حلقوں میں مقبول اور مزید مضبوط بنانے کیلئے پی ٹی آئی لاہور کی قیادت کے شانہ بشانہ جانفشانی سے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔