بینظیر بھٹو کی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کیساتھ تصویر وائرل

May 20, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کی سابقہ وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

آصفہ بھٹو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے لکھا کہ ’شیخ زاید بن سلطان النہیان پہلے عالمی رہنما تھے جنہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا متحدہ عرب امارت میں استقبال کیا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’شیخ خلیفہ بن زاید النہیان آخری عالمی رہنما تھے جن سے ان کی ملاقات 2007ء میں متحدہ عرب امارات سے نکلتے وقت ہوئی تھی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

شیخ خلیفہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔

شیخ خلیفہ نے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔