گجرات: رشتہ کا تنازع، اسپین پلٹ 2 بہنیں قتل، ملزم فرار

May 21, 2022

گجرات(نمائندہ جنگ)تھانہ گلیانہ کے گاؤں نتھیہ میں رشتہ کے تنازع پر ملزم حنیف عرف گوگا نے سپین پلٹ دو نوجوان بہنوں انیسہ اور عروج کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا،ملزم حنیف مقتول بہنوں کا قریبی رشتہ دار بتایا گیا ہے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔