شہری 6 گاڑیوں، 35 موٹرسائیکلوں سے محروم، ڈکیتی میں مزاحمت پر دکاندار زخمی

May 21, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 5گاڑیوں، 19موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مین پیرودھائی روڈپر محمدابرہیم کی دکان سے2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ40ہزارروپے چھین کرفرارہورہے تھے کہ جوس والے نے ایک ملزم کو پکڑلیا جس کے دوسرے ساتھی نے فائر مارکر جو س والے کوزخمی کردیا ۔تھانہ کھنہ کے علاقہ ایکسپریس ہائی وے پر راجہ نقاش کیانی کودونامعلوم افرادنے دبوچ لیا۔ ملزمان مدعی پرتشددکرکے اس سے دوموبائل اورآٹھ سوروپے چھین کرلے گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ فیض آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار نعمان خان کاموبائل مالیتی2لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ روات کے علاقہ میں نعمان نواز نے ایک اے سی خریدا اور ایک ٹیکسی نمبر بی جی128 میں لوڈ کیا مگر ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا۔تھانہ مورگاہ کے علاقہ ڈی ایچ اے فیزون میں حامد محمود کی گھریلو ملازمہ حنانور گھر سےلیپ ٹاپ اور2موبائل چوری کرکے لے گئی۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے دوران منصوراحمد کا موبائل ، تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ فیز4میں حسن نثارکی دکان کے تالے توڑکرنامعلوم چورچارلاکھ روپے کی ٹیلرنگ مشین اوردولاکھ روپے کیش چوری کرکے لے گئے۔