طالب علم سے نقل برآمد

May 21, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)طالب علم سے امتحان کے دوران نقل برآمدکرلی گئی ۔تھانہ نیوٹاؤن کو سنٹر سپرنٹنڈنٹ نوید عالم نے بتایاکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے سالانہ امتحان میں سسکتھ روڈسینٹر دوسری شفٹ میں مسعود خان سے دوران پیپر نقل برآمدہوئی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔