باٹا پور ،مناواں ،مانگا منڈی اور دیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے متعدد چوریاں

May 21, 2022

لاہور،مانگامنڈی(کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار ) باٹا پور میں ڈاکووں نے ہمایوں خان کے گھر سے6 لاکھ 20 ہزار ، زیورات ، مناواں میں ڈاکوؤں نےعقیل اور ی فیملی سے 3لاکھ 50 ہزار ،زیورات، مانگا منڈی ملتان روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو نجی کمپنی کے سیلز مین سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل چھین لیے ، ملت پارک میں ڈاکوؤں منشاء خان سے2لاکھ 75ہزار ، شادباغ میں جنیدسے2لاکھ 65 ہزار ،چوہنگ میں ملک سلمان خان سے1لاکھ60ہزار ، ا قبال ٹائون میں ممتاز اور اس کی فیملی سے1لاکھ 50ہزار لوٹ لیے ، کاہنہ کے میں ڈاکوؤں نے شاہ نوازسے 90ہزار ، نواب ٹاون میں ڈاکو وحید سے76 ہزارلوٹ کرفرارہوگئے۔ جبکہ باغبانپورہ اور قائداعظم انڈسٹریل ایریا سے گاڑیاں ، ٹبی سٹی ،جنوبی چھاونی اور مانگا منڈی سے موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔