چولستان میں سسکتی انسانیت کی طلب گار ہے،سعدرضوی

May 21, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ چولستان میں سسکتی انسانیت دھرتی پر بسنے والے انسانوں سے مدد کی طلبگار ہے۔ انسانی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مویشیوں کی ہلاکتوں کی میڈیا پر نشاندہی پر بھی انتظامیہ نہ جاگی۔ چولستان پانی کی بوند بوند کو ترس گیا۔چولستان میں انسانوں اور جانوروں کے لئے پینے کا پانی نایاب ہے۔