علی شیخ کی والدہ انتقال کرگئیں

May 21, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب کونسل علی شیخ کی والدہ انتقال کر گئیں۔ انہیں ڈی ایچ اے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی ،قمر زمان کائرہ،چودھری منظور،شہزاد سعید چیمہ،عثمان ملک،چودھری اسلم گل ،نیلم جبار،بیرسٹر عامر اور فیصل میر ثمینہ پگانوالہ ،رانا عرفان،چودھری اخترنے اظہا رتعزیت کیاہے۔