• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوٹھوہار کی قدیم ثقافت اور روایتی کھیل نمایاں مقام رکھتے ہیں، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک میں نیزہ بازی مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے نیزہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لینے والے گھڑ سواروں کی مہارت، جذبے اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ نیزہ بازی پنجاب خصوصاً پوٹھوہار کے خطے کی قدیم ثقافتی اور روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات اور دوسری منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں کا فروغ بہت اہم ہے۔
لاہور سے مزید