• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے،صدرمرکزی مسلم لیگ

لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران حل طلب مسئلہ کشمیر کو نمایاں انداز میں اجاگر کریں اور بھارتی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں،دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا تو ملک آگے بڑھے گا،پاکستان امن کا خواہاں ہے، خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے، بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی ملک و ملت کو نقصان پہنچا رہی ہے
لاہور سے مزید