لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحب زادے جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مولانا مفتی اسعدمحمود نے لاہور میں پارٹی کی صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد ہمارے ساتھ جلسوں اور جلوسوں میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑنے والے بعض لوگوں کو جب اقتدار ملا تو آج ملک کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا، ڈیرہ اسماعیل خان، بلوچستان اور جنوبی وزیرستان میں ایک جلسہ کرکے دکھائیں تاکہ امن اور خوشحالی کے دعووں کی حقیقت نظر اسکے ۔ ملک کو بدامنی سمیت مختلف مشکلات کا سامنا ہے صوبائی امیر مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی پنجاب میں سیاسی اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور 15 اکتوبر کو ملتان کے قاسم باغ میں بھرپور سیاسی اجتماع ہوگا، جہاں آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی حقوق اور ملکی مسائل کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا جائے گا۔