بلوچستان بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز23مئی سے ہوگا

May 21, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز23مئی سے ہوگامہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے26لاکھ33ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلائے جائیں گےجس کیلئے 10 ہزار868کے قریب ٹیمیںتشکیل دی گئیں ہیں مہم کے دوران بچوں کووٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی جس کیلئے بلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے۔27جنوری 2021 سے اب تک کوئی پولیو کیس صوبے میں رپورٹ نہیں ہو ا جو ایک کامیابی ہے آخری کیس جنوری 2021کو ضلع قلعہ عبداللہ میں رپورٹ ہوا تھا ۔