’’منکی پاکس‘‘ نے 12 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، 80 کیسز کی تصدیق

May 22, 2022

واشنگٹن(اے ایف پی/جنگ نیوز)دنیا بھر میں سر اٹھانے والا ’’منکی پاکس‘‘ وائرس 12ممالک تک پھیل گیا،برطانوی میڈیا کے مطابق اب تک 80 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 50مشتبہ کیسز کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں،اب تک یورپ کے 9ممالک جبکہ امریکا،کینیڈا اور آسٹریلیا میں منکی وائرس درجنوں لوگوں کو متاثر کرچکا ہے،ادھر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ وائرس گرمیوں میں سر اٹھا رہا ہے اور پارٹیوں اور ایک دوسرے سے میل جول کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔