• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، (ن) لیگ انتخابی مہم سعد رفیق کے سپرد، نواز شریف کا انتخابی جلسوں میں شرکت کا امکان

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف نے 27جولائی کو ہونے والے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی انتخابی مہم کی ذمہ داری بھی خواجہ سعد رفیق کو سونپ دی گئی ہے تاہم نواز شریف کے خود انتخابی جلسوں میں شرکت کا امکان موجود ہے،خواجہ سعد رفیق کو آزاد کشمیر جانے اور مقامی امیدواروں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے، خواجہ سعد رفیق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، انتخابی مہم میں مقامی مسائل اور ترقیاتی ایجنڈے کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید