• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا انسٹاگرام کو بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اشتہارات ہٹانے کا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اشتہارات ہٹانے کا حکم دے دیا۔ حکومت کا سوشل میڈیا سائٹ پر قابلِ اعتراض اشتہارات کا نوٹس، میٹا کو سات روز میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت، تحقیق میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اشتہارات کا انکشاف، میٹا نے متعدد اشتہارات اور اکاؤنٹس معطل کرنیکا دعویٰ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا کمپنی میٹا کو انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مبینہ اشتہارات فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں تفصیلی وضاحت طلب کر لی ہے۔
اہم خبریں سے مزید