• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی خواتین کا بیان موجود، انہیں پنجاب پولیس نے بازیاب کرایا، DIG آپریشنز

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ غیرملکی خواتین کا بیان موجود ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہیںپنجاب پولیس نے بازیاب کرایا۔ غیر ملکی لڑکیوں کے کیس میں دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرائے گئے بیانات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کس نے زیادتی کی اور کس نے متاثرہ لڑکیوں کو دھمکیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کا فوری نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تحقیقات کو تیز کیا۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جولائی میں غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا کی اطلاع موصول ہوتے ہی کارروائی شروع کر دی گئی۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کو گاڑی کی تصویر بھیجی، جس کے نمبر کی مدد سے گاڑی کو ٹریس کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید