• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور جاپان میں 10 ارب ڈالر کے 120 معاہدے

ٹوکیو (رپورٹ: عرفان صدیقی) بھارت اور جاپان نے اپنے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر پہنچاتے ہوئے مصنوعی ذہانت، دفاع، توانائی، جدید ٹیکنالوجی، اقتصادی سلامتی اور مضبوط سپلائی چینز سمیت مختلف شعبوں میں 10ارب ڈالر سے زائد مالیت کے 120معاہدوں اور سرمایہ کاری منصوبوں پر دستخط کر دیے ہیں۔یہ پیش رفت 16ویں بھارت جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران سامنے آئی، جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جاپانی وزیراعظم ثناء تاکائچی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں اپنی “چھوٹی بہن” قرار دیا۔ اس غیر معمولی جملے نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی اعتماد کو ایک نئی علامت دے دی۔ جاپانی وزیراعظم ثناء تاکائچی، جو تین روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچی ہیں، نے بھی جذباتی انداز میں سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کو اپنا “بڑا بھائی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اپنا بڑا بھائی تصور کرتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید