• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرسن کی تکنیکی ناکامی، برطانیہ میں SATs نتائج ایک ہفتے سے زائد تاخیر کا شکار، حکومتی معاہدہ منسوخ کرنے پر غور

کراچی(سید محمد عسکری)برطانیہ میں پرائمری سطح کے Key Stage 2(SATs) امتحانات کے نتائج پہلی مرتبہ ایک ہفتے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں، جس کی بنیادی وجہ امتحانی ادارے Pearson کے آن لائن مارکنگ اور ڈیٹا سسٹمز میں پیش آنے والی سنگین تکنیکی خرابیاں قرار دی جا رہی ہیں۔برطانوی تعلیمی جریدے اسکول ویککی رپورٹ کے مطابق، پہلے 7 جولائی کو جاری کیے جانے والے نتائج اب 16 جولائی کو جاری کیے جائیں گے۔ اس غیر معمولی تاخیر کے بعد برطانوی حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے پیرسن کے ساتھ معاہدے کے مستقبل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق، رواں برس پیرسن نے کئی سال بعد قومی SATs امتحانات کی مارکنگ کا ٹھیکہ سنبھالا، تاہم آن لائن مارکنگ پلیٹ فارم میں مسلسل تکنیکی مسائل، ڈیٹا پروسیسنگ کی خامیاں اور مارکنگ کے عمل میں رکاوٹوں کے باعث ہزاروں امتحانی پرچے مقررہ وقت پر مکمل نہ ہو سکےتعلیمی حلقوں کے مطابق نتائج میں تاخیر سے اسکولوں، اساتذہ، طلبہ اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ان نتائج کی بنیاد پر طلبہ کی تعلیمی پیش رفت اور ثانوی مرحلے میں منتقلی سے متعلق اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ادھر برطانوی حکومت نے بھی نتائج کی نئی تاریخ کے مطابق اپیلوں اور ریویو آف مارکنگ کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جبکہ پیرسن کا کہنا ہے کہ وہ تکنیکی مسائل کے حل اور نظام کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہا ہے تاکہ نتائج کی درستگی اور شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید