اقوامُ متحدہ (عظیم ایم میاں) اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں رکن ممالک کی پولیس اور عالمی امن کےلئے پولیسنگ کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنانے کے مقاصد کےلئے دو روزہ عالمی سمٹ منعقد ہو رہی ہے۔ 7اور 8جولائی کو ہونےوالی ’’یونائٹیڈ نیشنز چیفس آف پولیس سمٹ 2026‘‘ (UNCOPS) پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے ہمراہ پاکستانی لاء انفورسمنٹ کے اعلی عہدیدار کریں گے۔ محسن نقوی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریز سے ملاقات بھی کریں گے۔ سمٹ میں شریک ممالک کے بعض وفود سے دو طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ محسن نقوی کی نیو یارک کے مئیر ظہران ممدانی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔