اسلام آباد(تنویرہاشمی )وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے دائرہ اختیار کی آئینی حد کی وضاحت کی گئی ہے ایک فیصلے میں وفاقی ٹیکس محتسب (FTO) نے عوامی قانون کا ایک دائمی اصول وضع کیا ہے۔ کوئی بھی عوامی ادارہ، خواہ اس کی نیت کتنی ہی نیک کیوں نہ ہو، قانون کی جانب سے واضح طور پر عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کر سکتا۔ عوامی مفاد کی قانونی چارہ جوئی کے طور پر دائر کی گئی تین یکجا شکایات کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب نے قرار دیا کہ اگرچہ عوامی مفاد کا تحفظ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔